تعلیمسٹی

پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن اورگورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے اشتراک سے”مذہبی رواداری اور قیام امن میں جامعات کا کردار”کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

  پنجاب ایچ ای سی جامعات میں مذہبی رواداری اور عدم برداشت کے رویوں کو فروغ دینا چاہتی ہے ۔ جامعات میں روداری کے فروغ کے لیے پنجاب ایچ ای سی کی کاوشیں قابل قدر ہیں ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زرین فاطمہ

لاہور / سیالکوٹ (خبر نگار) پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن اورگورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے اشتراک سے”مذہبی رواداری اور قیام امن میں جامعات کا کردار”کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر تنویرقاسم مہمان خصوصی تھے ۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر تنویرقاسم کا کہنا تھا کہ پنجاب ایچ ای سی جامعات میں مذہبی رواداری اور عدم برداشت کے رویوں کو فروغ دینا چاہتی ہے ۔ اس مقصد کے لیے پنجاب کی جامعات میں سیمینارز اور ڈائیلاگ کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ معاشرے میں پرامن اور رواداری کا ماحول پیدا کرنے کے لیے جامعات کو متحرک کررہے ہیں ۔ان کاکہنا تھا کہ پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نےجامعات متنوع موضوعات پر تحقیق کے لیے پی ایچ ڈی کی اسکیم متعارف کرادی ہے ۔ جامعات میں تحقیق معاشرے کی حقیقی ضروریات سے ہم آہنگ ہونی چاہیے ۔ اس لوکل پی ایچ ڈی پروگرام کے ذریعے ہونے والی تحقیق کی قومی زندگی میں افادیت ہوگی ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زرین فاطمہ نے کہا کہ تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ طلبہ کی کردار سازی ضروری ہے ۔جامعات میں رواداری کے فروغ کے لیے پنجاب ایچ ای سی کی کاوشیں قابل قدر ہیں ۔ سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواز منج، پروفیسرڈاکٹر الیاس، پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق، ڈاکٹر شگفتہ فردوس ،اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔سیمینار کے اختتام پر نے مہمان خصوصی کو یادگار شیلڈ پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button