
پولیس کے مطابق نوجوان کو اس کے دوست طلحہٰ نے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے قتل کیا تھا تاہم پولیس نے طلحہ کو حراست میں لے لیا اور ابتدائی تفتیش میں طلحہٰ نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جمعے کی شب عوامی کالونی تھانے کے علاقے کورنگی سیکٹر28 دارالعلوم کے عقب سے ایک نوجوان کی لاش ملی تھی جسے نامعلوم مسلح ملزمان نے چہرے پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔
مقتول نوجوان مکان نمبر آر 313 کورنگی نمبر ڈیڑھ کا رہائشی اور نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا، مقتول نوجوان کے قتل کا مقدمہ الزام نمبر24/75 بجرم دفعات 34/302 کے تحت مقتول کے والد نبی بخش کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔