پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس ملازمین کے بچوں کی تفریح کیلئے مستحسن اقدام

سنٹرل پولیس آفس کے ملازمین کے بچوں کو آفس آڈیٹوریم "درسگاہ" میں کارٹون فلم دکھائی گئی

مختلف برانچز میں تعینات پولیس ملازمین کے بچوں کی بڑی تعداد نے فلم دیکھی، بچوں کو تفریح کا موقع فراہم کرنے کے ساتھ کھانے پینے کی اشیا سے تواضع بھی کی گئی،ترجمان پنجاب پولیس

لاہور (خبر نگار ، کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے بچوں کی تفریح کیلئے مستحسن اقدام اٹھایا جس کے تحت سنٹرل پولیس آفس کے ملازمین کے بچوں کو آفس آڈیٹوریم "درسگاہ” میں کارٹون فلم دکھائی گئی، مختلف برانچز میں تعینات پولیس ملازمین کے بچوں کی بڑی تعداد نے فلم دیکھی، بچوں کو تفریح کا موقع فراہم کرنے کے ساتھ کھانے پینے کی اشیا سے تواضع بھی کی گئی،اے آئی جی آپریشنز پنجاب ایس ایس پی ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی دوران فلم بینی بچوں کے ساتھ گھل مل گئے، بچے معیاری تفریح سے بے حد لطف اندوز ہوئے، سی پی او کے مختلف فلورز کی سیر بھی کی، بچوں کے والدین بھی ہمراہ تھے، آئی جی پنجاب کی اس کاوش کو سراہا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس ایک فیملی ہے، خوشیاں اور غم سانجھے ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم، صحت، فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ معیاری تفریح کیلئے بھی اقدامات جاری رہیں گے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button