سٹیسیاست

انتھک مختار بھرتھ نے این اے82کی کایا پلٹ دی: تصور حیات گوندل

وہ ووٹرز کیلئے واحدآپشن ہیں کیونکہ ہمارے حلقہ کی مختلف آبادیوں میں ان کاکام بولتا ہے

لاہور( خبر نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنماء اورہردلعزیزسیاسی وسماجی شخصیت تصور حیات گوندل نے کہا ہے کہ انتھک ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے این اے 82 کی کایا پلٹ دی ہے۔این اے 82 کیلئے مسلم لیگ (ن) کے نامزدامیدوار ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ اور پی پی 71 سے امیدوار ملک صہیب احمد بھرتھ ہمارے قائد میاں نوازشریف کاحسن انتخاب جبکہ نظریاتی سیاست کے علمبردار ہیں۔این اے82 کے ووٹرز کیلئے ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ اور ملک صہیب احمد بھرتھ واحدآپشن ہیں کیونکہ ہمارے قومی و صوبائی حلقوں کی پوش اورسفید پوش آبادیوں میں ان کاکام بولتا ہے۔پرخلوص خدمت کی سیاست آج بھی ان کاطرہّ امتیاز ہے۔ ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ کی سیاسی بصیرت اورفہم وفراست سے ان کے شفیق و مہربان والدین کی تربیت جھلکتی ہے۔ وہ ایک عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ تصور حیات گوندل نے مزید کہا کہ عوام کی فلاح اورنظام کی اصلاح ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ کی ترجیحات میں سرفہرست ہے،وہ فطری طور پر مصلحت پسند نہیں بلکہ مزاحمت کار ہیں۔ وہ پرویزی آمریت سمیت ہرفوجی آمر کیخلاف استقامت سے بھرپورمزاحمت کرتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے عمرانی آمریت کے سیاہ دور میں سیاسی انتقام کاسامنا کرنے کے باوجود اپنی اصولی سیاست سے وصولی کی سیاست پرکاری ضرب لگائی۔آج بھی ان کی سیاست کامحور عوام ہیں،عام آدمی کو اس کے بنیادی حقوق سمیت جدیدشہری سہولیات کی فراہمی کیلئے خواجہ سعدرفیق کاکلیدی کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ بابائے قوم محمد علی جناح رحمتہ اللَّه علیہ سمیت بانیان پاکستان کی تعمیری سیاست کے وارث ہیں،وہ یقینا آئندہ بھی اپنے ووٹرز کومایوس نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button