
تاہم ہم پارٹی کے فیصلوں پر عمل کریں گے ملک رفیق رجوانہ، آصف رجوانہ۔
ملتان (خبرنگار ) این اے 149 اور پی پی 215 ملتان کے الیکشن کے حوالے سے رجوانہ ہاؤس میں میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف برادریاں اور معززین علاقہ، چیئرمینز، وائس چیئرمینز، کونسلرز نے بھرپور شرکت کی۔ جس کے دوران شرکا نے ملک آصف رجوانہ کو مسلم لیگ ن کا پی پی 215 کا ٹکٹ نہ دینے پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی مسلم لیگ ن سے 40 سالہ رفاقت اور آصف رجوانہ کی حلقہ میں مسلسل پانچ سال کی محنتوں کو نظر انداز کر کے غلط فیصلہ کیا گیا۔ ملتان شہر کے کسی بھی مسلم لیگ ن کے درینہ مقامی امیدواروں کو بھی ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ یہ یاد رہے کہ ابھی تک جن نامزد امیدوار ران کو ٹکٹ دیا گیا ہے انہوں نے سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ اور آصف رفیق رجوانہ سے کوئی ملاقات نہیں کی اج کی میٹنگ کا سن کر دائیں بائیں رابطہ کرنے کی بھاگ دوڑ شروع کردی، شرکا کے سخت رد عمل کے باوجود ملک رفیق رجوانہ نے منت سماجت کی اور کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے کا معاملے میں ہمارے ساتھ عموما یہی سلوک روارکھا گیا مگر وہ میاں نواز شریف کے مشکور ہیں جنہوں نے انہیں محبتوں سے نوازا انہوں نے شرکا سے گزارش کی کہ وہ پارٹی ڈسپلن کے پابند ہیں اور مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں اور آئی پی پی کی حمایت کی گزارش کرتے ہیں۔ اجلاس میں چوہدری عبدالوحید ارائیں، حاجی احسان الدین قریشی ضلعی صدر محمد بلال احمد بٹ جنرل سیکرٹری شیخ اطہر ممتاز، ملک انور علی، عامر سعید انصاری، عامر منظور انصاری، سلطانہ شاہین،عثمان خان بابر، ملک اعجاز رجوانہ، شاہد مختار لودھی، حاجی محمد ارشد بوٹا، منیر لنگاہ، عرفان بلوچ، اصغر خان، رحمت رحمانی جلیل، خان بابر چوہری اسلم ہمائیوں، قیصر محمود گجر، محمد اکرم سکو، مبین یاسین خان ترین، چودری سرور انصاری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ شرکا میں چوہری ذوالفقار ارائیں چودری عبدالستار ارائیں، ملک ناصر کمبو، چودری وسیم اکرم، جعفر شاہ عدیل چغتائی، محمد طلال صدیقی، مظہر رجوانہ، اختر رسول افریدی، عبدالرحمن فری، ماہر وسیم جوئیہ، ملک بھولا پہلوان، سید مطیع الحسن بخاری، حماد رجوانہ، ملک آصف بوہنہ، رضوان وسیر، زبیر کمبوہ، شریف سیوڑہ، پرویز بلوچ، راو فضل الرحمن، حامد خان، باسط قریشی وادیگر عہدے دوران اور کارکنان مسلم لیگ ن و معززین حلقہ نے بھرپور شرکت کی۔ اور مسلم لیگ ن کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور وٹ کی درخواست کی۔