پاکستانسٹیکھیل

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام رائزئنگ پنجاب گیمز 2024

والی بال میں گوجرانوالہ اور فیصل آباد نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ ہاکی میں سرگودھا اور فیصل آباد فائنل میں پہنچ گئے. ہاکی اور والی بال کے فائنل مقابلے 22جنوری بروز پیر کو ہوں گے،ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کو مبارکباد

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام رائزنگ پنجاب گیمز کے ہاکی کے سیمی فائنل میں فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن کی ٹیموں نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ جمنازیم ہال نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں والی بال کے سیمی فائنل میں گوجرانوالہ نے ساہیوال اور فیصل آباد ڈویژن نے لاہور کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے، ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر، اولمپیئن خواجہ جنید رائزنگ پنجاب گیمز کے ہاکی کے سیمی فائنل میچ دیکھے ۔
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے فائنل میں پہنچنے والی ہاکی اور والی بال کی ٹیموں کو مبارکباد دی۔
رائزنگ پنجاب گیمز کے ہاکی کے پہلے سیمی فائنل میں ساہیوال اور سرگودھا ڈویژن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں سرگودھا کی ٹیم 2-1 فتح حاصل کی ہے، سرگودھا کی جانب سے رانا ولید اور بشارت نے ایک ایک گول کیا ہے جبکہ ساہیوال کا واحد گول محمد عابد نے ایک کیاہے دوسراسیمی فائنل لاہور اور فیصل آباد کی ڈویژنل ٹیموں کے درمیان مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا،فیصل آباد کی ٹیم نے لاہور کی مضبوط ٹیم کو پنالٹی شوٹ آؤٹ مقابلے میں 3-1 سے شکست دی ہے،فیصل آباد کی جانب سے اویس، عبداللہ اور نوید نے گول کیا جبکہ لاہور کا واحد گول محمدعماد نے کیا ہے
رائزنگ پنجاب گیمز والی بال چیمپئن شپ میں گوجرانوالہ نے پہلے سیمی فائنل میچ میں لاہور ڈویژن کو 25-23، 25-14 اور 25-20 سے 3-0 سے شکست دی جبکہ فیصل آباد ڈویژن کی ٹیم نے ساہیوال کو 3-1 سے ہرادیا ہے، دوسرا سیمی فائنل میں 22-25، 25-16، 25-15 اور 25-11 سے شکست دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button