سٹیسیاست

صوبہ پنجاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کی کارروائیاں

این اے 75 نارووال امیدوار دانیا ل عز یز کو ضا بطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرما نہ

لاہور (خبرنگار)صو با ئی الیکشن کمشنر پنجا ب اعجا ز انور چوہا ن نے مانیٹرنگ افسرا ن کو غیر جا نبدارانہ رویہ رکھتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت کا روائی کی ہدا یات جاری کی ہیں اس حوالے مانیٹرینگ افسران نے مختلف امیدواروں کوانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ہزاروں روپے جرمانے عائد کئے ہیں اس حوالے سے این اے 75 نارووال امیدوار دا نیا ل عز یز کو ضا بطہ اخلاق کی خلا ف ورزی پر 50 ہزار روپے جرما نہ ،ڈسٹر کٹ مانیٹرنگ آ فیسر بھکر نے ترقیا تی کامو ں کے ٹینڈر کی منسوخی کی ہدا یا ت جا ری کیں،چیف آ فیسر ڈسٹرکٹ کو نسل بھکر کو مراسلہ جا ری، پی پی 136امیدوار احمد چھٹھہ کوضا بطہ اخلا ق کی خلا ف ورزی پر نو ٹس جاری،ننکا نہ صا حب میں امیدواران شزرا منصب، رانا ارشد، کا شف پڈیار اور آغاعلی کو وارننگ جاری ،NA-143امید وار ما جد حسین کو ضابطہ اخلاق کی خلا ف ورزی پر نوٹس جا ری ،پی پی 265امیدوار اکمل وارند کو بھی نو ٹس جاری کیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button