پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ سکیورٹی اداروں کے تربیتی کورسز کا لازمی جزو بن چکا ہے،پولیس افسران
جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم فرائض سرانجام دینے میں مددگار ثابت ہورہاہے،وفد کے شرکاء
لاہور (خبر نگار)
زیر تربیت موٹروے پولیس افسران کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔ اس موقع پر 25 رکنی وفد کو پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کے مختلف شعبہ جات بارے بریفنگ دی گئی اور دورہ کروایا گیا۔زیر تربیت افسران کے وفد کو ڈیجیٹل فورانزک ایویڈنس کی قانونی اہمیت اور تفتیش کے عمل بارے تربیت دی گئی۔افسران کوسیف سٹیز سنٹرکے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر سے شہر بھر کے اہم مقامات کی مانیٹرنگ کا عمل دکھایا گیا۔
وفد کو ایل ٹی ای ایڈوانس ہینڈ سیٹ اور ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم بارے بھی تربیت دی گئی۔زیر تربیت افسران نے سیف سٹیز کی ورکنگ، چیلنجز اور سکیورٹی میں بہتری کے متعلق سوالات پوچھے۔زیر تربیت افسران کا خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ سکیورٹی اداروں کے تربیتی کورسز کا لازمی جزو بن چکا ہے۔جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم فرائض سرانجام دینے میں مددگار ثابت ہورہاہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی راہنمائی کیلئے منصوبہ نہایت اہم ہے۔