
سیمینار میں مسلم لیگ (ن) جماعت اسلامی ، آئ پی پی ، برابری پارٹی ، تحریک لبیک ، نظریاتی پارٹی ، پی ٹی آئ کی شرکت. پرامن منصفانہ انتخابات پر فافن، شاہ حسین ریجنل نیٹ ورک اور ایس ڈی ایف کے اشتراک ریجنل سطح پر ایڈوکیسی سیمینار کا انعقاد ۔
لاہور (خبر نگار)
پرامن اور منصفانہ انتخابات کے موضوع پر فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک، شاہ حسین ریجنل نیٹ ورک اور سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے ریجنل ممبر تنظیم وائس سوسائٹی کے زیر اہتمام ریجنل سطح پر ایڈوکیسی سیمینار کا انعقاد ہوا
شہزادحیدر خان پروگرام مینیجر نے سیمنار کے آغاز پر شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئےکہا کہ فافن قومی اسمبلی کے 266 حلقوں میں انتخابی مراحل کا مشاہدہ کر رہا ہے اور الیکشن کے دن 6 ہزار سے زائد مشاہدہ کارہر حلقے کے ایک چوتھائی پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابی عمل کا مشاہدہ کریں گے۔ انتخابی مشاہدے کے ساتھ ساتھ فافن عام انتخابات کےلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے طرف سے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے لیے جاری کردہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے بارے میں آگاہی بڑھابے کے لیے ملک بھر اس سیمینار کی طرح کی سرگرمیاں منعقد کررہا ہے جو کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 233 کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ افشاں نازلی نے بتایا کہ سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن پنجاب کے سات اضلاع میں پرامن انتخابات کے فروغ و انتخابی عمل کی مشاہدہ کاری میں مصروف عمل ہے۔ امتیاز فاطمہ کا کہنا تھا کہ انتخابات کو پرامن، شفاف اور شمولیتی بنانے کیلئے سیاسی جماعتوں کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری اور یکساں نفاذ بہت ضروری ہے۔
نمائندگان سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں، امیدواروں، الیکشن ایجنٹوں اور پولنگ ایجنٹوں کیلئے ضابطہ اخلاق ترتیب دیا ہوا ہے اور سب کیلئے ضروری ہے کہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں۔ ضابطہ اخلاق کی پابندی ہی ہمیں پرامن اور منصفانہ انتخابات کی طرف لے کر جا سکتی ہے اس میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کو بھی سختی سے اس پر عمل درآمد کروانے کیلئے کوششیں کرنا ہوں گی۔ شرکاء میں ڈاکٹر شکیلا سندھو چیئر پرسن پولٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ ایف سی کالج.طاہر کاردار۔محمداصغر ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی۔عبدلواہاب تحریک لبیک پاکستان ذوالقرنین نظریاتی پارٹی۔نسیم کنول پاکستان تحریک انصاف .سعدیہ سہیل رانا استحکام پاکستان پارٹی ۔مقصود مجاہد برابری پارٹی نے پرامن الیکشن کے انعقاد اور الیکشن کمیشن کے ضابطہ پر اظہار خیال کیا