
پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے سمال اینیمل کلینیکل سائنسز(پیٹ سینٹر) میں ڈیجٹلا ئزیشن اور پا شا بلاک میں سمارٹ کلا س روم کا افتتا ح کیا
لاہور (خبرنگار) صدر لائیو سٹاک فارمرز ویلفیئر ایسو سی ایشن خیبر پختون خواہ ایم آصف اعوان نے آفیشلز کے ہمرا ہ گذ شتہ روز یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کا دورہ کیا اور وا ئس چا نسلر پرو فیسرڈاکٹر نسیم احمدکے ساتھ ملا قات کی۔در یں اثنا ء ویٹر نری یو نیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران کے ساتھ اجلاس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کرتے ہو ئے وفد کو بتا یا کہ یو نیڈو کے اشتراک میں ویٹر نری یونیورسٹی خیبر پختون خواہ میں لا ئیو سٹاک سیکٹر کی اپ گریڈیشن کے حوا لے سے کام کر ر ہی ہے نیز انہو ں نے فارمرز کا اعتماد حا صل کرنے اور چھو ٹے مویشی پال حضرات کی مینجمنٹ سے متعلقہ ٹریننگ کروانے پر زور دیا جو کہ ملکی معیشت کو مستحکم بنانے اور ان کے منا فع کو بڑ ھانے میں بڑی مدد گار ثابت ہو گی۔
بعد ازیں وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے ڈائریکٹر انفار میشن ٹیکنا لو جی سینٹر رضوان سلیم سمیت دیگر سینئر فیکلٹی ممبران کے ہمراہ سٹی کیمپس کے پا شا بلاک میں ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کے مالی تعا ون سے قائم ہونے والے اسٹیٹ آف دی آرٹ سمارٹ کلاس روم کا بھی افتتا ح کیا۔ سمارٹ کلاس روم 30 کمپیو ٹر کی لیب اور سمارٹ بورڈ اور ایل ای ڈی سکرین کے علا وہ دور حا ضر کی جدید سہولیات کو مد نظر رکھ کر بنا یا گیا ہے۔دریں اثناء پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا کے ہمراہ سٹی کیمپس کے سمال اینیمل کلینیکل سائنسز(پیٹ سینٹر) میں پیٹ مالکان کی سہو لت کے لیئے ڈیجٹلا ئزیشن سسٹم کا افتتا ح کیا جس کا مقصد پالتو جانوروں (کتے، بلیو ں، پرندوں) کو علا ج معا لجے کی بہترین طبی سہولیات دی جاسکیں۔