سٹیکھیل

ہوم اکنامکس یونیورسٹی نے سپورٹس کا بہترین ایونٹ کروایا ہے، طالبات کی صحت کیلئے بہترین سرگرمی ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب

سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے 18 میں سے 10گیمز خواتین کی ہیں، ہر سال خواتین کی پنک گیمز بھی کروائی جارہی ہیں،، ڈاکٹر آصف طفیل

نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی انٹرنیشنل لیول کی سپورٹس سہولیات موجود ہیں، خواتین کھلاڑی اس سے استفادہ کرسکتی ہیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل
ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے سالانہ سپورٹس گالا میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے، انہوں نے طالبات کو میڈلز، سوینئرز او ر ٹرافیاں دیں
لاہور (سپورٹس رپورٹر )ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹرآصف طفیل نے کہا ہے کہ ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا سپورٹس گالا خوش آئند ہے کھیلوں میں شرکت کرنے والی تمام طالبات کو مبارکباد دیتا ہوں، نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی انٹرنیشنل لیول کی سپورٹس سہولیات موجود ہیں، خواتین کھلاڑی اس سے استفادہ کرسکتی ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب خواتین کیلئے ہر سال پنک گیمز بھی کرواتا ہے، سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے 18گیمز میں 10گیمز خواتین کی ہیں رائزنگ پنجاب گیمز میں بھی خواتین کے سپورٹس ایونٹس جاری ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے سالانہ سپورٹس گالا میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ہے اس موقع پر پرنسپل ہوم اکنامکس یونیورسٹی ڈاکٹر فلیحہ کاظمی، یو ایس سپورٹس سے سردارگروندر پال سنگھ، پرنسپل سول لائنز کالج اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس رابعہ کریم و دیگر بھی موجود تھے، سالانہ سپورٹس گالا میں یونیورسٹی کی سینکڑوں طالبات نے17سپورٹس ڈسپلن جن میں کرکٹ، اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس، ٹیگ آف وار و دیگر میں بھرپور حصہ لیا ہے،ڈی جی سپورٹس پنجاب نے پوزیشن لینے والی طالبات کو میڈلز، سوینئرز او ر ٹرافیاں دیں، اس موقع پر ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی انتظامیہ کو مبارکباد دیتاہوں، سپورٹس کا بہترین میلہ کروایا ہے، طالبات کی صحت کیلئے بہترین سرگرمی ہے اس کی طرح کی صحت مندانہ سرگرمیاں جاری رہنی چاہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات اٹھارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button