
گرلز بیڈمنٹن ٹیم ایونٹ میں بہاولپور نے ساہیوال کو2-1،فیصل آباد ڈویژن نے گوجرانوالہ 3-0،لاہور نے ڈی جی خان کو3-0سے ہرادیا. فٹ بال کے میچ میں راولپنڈی ڈویژن نے ملتان کو 1-0،لاہور نے ڈی جی خان کو 4-0جبکہ بہاولپورڈویژن اور ساہیوال کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا ہے. رائزنگ پنجاب گیمز سے سپورٹس کا کلچر پروان چڑھ رہا ہے، یہ گیمز پنجاب کے کھلاڑیوں کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل
لاہور (سپورٹس رپورٹر)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام رائزنگ پنجاب گیمز 2024 کے فٹ بال اور بیڈمنٹن کے مقابلے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہیں، پنجاب سٹیڈیم میں فٹ بال کے میچ میں فیصل آباد ڈویژن اور سرگودھا کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا،راولپنڈی ڈویژن نے ملتان کو 1-0سے شکست دے دی،لاہور نے ڈی جی خان کو 4-0سے ہرادیاجبکہ بہاولپورڈویژن اور ساہیوال کا میچ بھی ایک ایک گول سے برابر رہا ہے،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ رائزنگ پنجاب گیمز سے سپورٹس کا کلچر پروان چڑھ رہا ہے، یہ گیمز پنجاب کے کھلاڑیوں کیلئے بہترین پلیٹ فارم ثابت ہورہی ہیں، ہم نے گراس روٹ لیول سے سپورٹس کی ترقی کیلئے کام شروع کیا ہے،رائزنگ پنجاب گیمز سپورٹس کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں رائزنگ پنجاب گیمز کے بیڈمنٹن گرلز ٹیم ایونٹ میں بہاولپور نے ساہیوال کو 2-1 سے شکست دے دی ہے، پہلے سنگل میں بہاولپور کی امامہ عثمان نے ساہیوال کی عظمت فردوس کو 21-5، 21-7،پہلے ڈبل میں بہاولپور کی امامہ عثمان اور ایمن فاطمہ ساہیوال کی فرزانہ علی اور عظمت کو 21-9، 21-5 اوردوسرے سنگل میں ساہیوال کی فرزانہ علی نے بہاولپور کی ایمن فاطمہ کو 21-10، 21-14 سے شکست دی ہے،فیصل آباد ڈویژن نے گوجرانوالہ کو3-0 سے ہرا دیا ہے، پہلے سنگل میں فیصل آباد کی زبیرہ اسلام نے گوجرانوالہ کی حمنہ ارشاد کو 21-11، 21-12،پہلے ڈبل میں فیصل آباد کی زبیرہ اسلام اور ہما نے گوجرانوالہ کی حمنہ اور سحر کو 21-11، 21-10،دوسرے سنگل میں فیصل آباد کی بشریٰ نے گوجرانوالہ کی سحر کو 18-21، 21-15، 21-12 سے شکست دی ہے،لاہور نے ڈی جی خان کو3-0سے شکست دے دی ہے پہلے سنگل میں لاہور کی لائبہ مسعودنے ڈی جی خان کی ماہ نور کو 21-5، 21-6،پہلے ڈبل میں لاہور کی امل اور لائبہ نے ڈی جی خان کی کلثوم اور سمارا کو 21-3، 21-10 جبکہ دوسرے سنگل میں لاہور کی اسنا شہباز ڈی جی خان کی سمارا کو 21-12، 21-14 سے ہرایا۔
بوائز کے ٹیم ایونٹ میں ساہیوال نے بہاولپور کو 3-0 سے شکست دے دی،پہلا سنگل میں ساہیوال کے حارث فرید نے بہاولپور کے عثمان کو 23-21، 21-12 سے،پہلے ڈبل میں ساہیوال کے عثمان اور احسان نے بہاولپور کے ثاقب اور فیضان کو 21-18، 21-19 سے جبکہ دوسرے سنگل میں ساہیوال کے احسان کو بہاولپور کے فیضان کے خلاف واک اوور ملا اور ساہیوال نے کامیابی حاصل کی ہے، فیصل آباد نے گوجرانوالہ کو3-0 سے ہرا دیا ہے، پہلے سنگل میں فیصل آباد کے مقیت طاہر نے گوجرانوالہ کے انجم بشیر کو 21-11، 21-14،پہلے ڈبل میں فیصل آباد کے زونین جاوید اور اویس زاہدنے گوجرانوالہ کے انجم اور یاسرکو 21-15، 21-14 جبکہ دوسرے سنگل میں فیصل آباد کے اویس زاہد نے گوجرانوالہ کے عون عباس کو 21-18، 21-19 سے شکست دی، لاہور نے ڈی جی خان کو 3-0 سے شکست دی ہے،پہلے سنگل میں لاہور کے عبدالرحمن نے ڈی جی خان کے جانبازکو 21-18، 21-15،پہلے ڈبل میں لاہور کے سعد عامر اور ہاشم خان نے ڈی جی خان کے حمزہ اور عباس کو 21-13، 21-13،دوسرے سنگل میں لاہور کے ہاشم خان نے ڈی جی خان کے جمشید کو 21-4، 21-13 سے شکست دی ہے،لاہور نے ساہیوال کو3-0 سے ہرا دیا،پہلے سنگل میں لاہور سعد عامرنے ساہیوال کے احسان کو 21-11، 21-13،پہلے ڈبل میں لاہورکے عرفان سعید اور سعد عامر نے ساہیوال کے عثمان اور احسان کو 21-9، 21-13،دوسرے سنگل میں لاہور کے رضا علی نے ساہیوال کے حارث کو 21-14، 21-15 سے شکست دی ہے،راولپنڈی نے ملتان کو3-0 سے شکست د ے دی ہے، پہلے سنگل میں راولپنڈی کے محمد علی نے ملتان کے محمد جلیس کو 21-15، 21-17،پہلے ڈبل میں راولپنڈی کے حسنین اور حیدر نے ملتان کے عدنان اور جلیس کو 21-10، 24-22 سے شکست دی ہے۔