انٹر نیشنلتازہ ترین

ولی عہد کی تقرری تک وزیراعظم محمد صباح السالم نائب امیر ہوں گے

عرب میڈیا کے مطابق امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے اعلان کیا ہے کہ ان کی غیرموجودگی میں وزیراعظم شیخ ڈاکٹر محمد صباح السالم  نائب امیر ہوا کریں گے کیوں کہ اب تک ولی عہد کا تقرر نہیں کیا جا سکا ہے۔ کویت میں ولی عہد کو نائب امیر کا درجہ حاصل ہوتا ہے اور ولی عہد ہی ملکی امور کی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔

امیرِ کویت کی جانب سے جاری شاہی حکم نامے میں ہدایت کی گئی ہے کہ وزیراعظم اس سے قومی اسمبلی کو مطلع کریں اور سرکاری گزٹ میں شائع کیا جائے تاکہ حکم نامہ نافذ العمل ہوسکے۔

سپیکر احمد السعدون نے حکومت کی درخواست پر 29 جنوری بروز پیر کو اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ وزیراعظم شیخ ڈاکٹر محمد صباح السالم بیرون ملک امیرِ کویت کی غیر موجودگی میں نائب امیر بننے کا آئینی حلف بھی اٹھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button