پاکستانسٹیکھیل

ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹرآصف طفیل کی صدارت میں سپورٹس ڈویلپمنٹ

سکیموں اور اے ڈی پی 2024-25بارے اہم اجلاس

لاہور(خبر نگار) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹرآصف طفیل کی سربراہی میں سپورٹس ڈویلپمنٹ سکیموں اور اے ڈی پی 2024-2025بارے اہم اجلاس نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں منعقد کیا گیا ہے جس میں پنجاب کے تمام ڈویژنل سپورٹس افسران شریک تھے ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز رانا ندیم انجم، ڈپٹی ڈائریکٹر عطاء الرحمن اور طارق خانزادہ بھی موجود تھے۔
اجلاس میں جاری اور نئی سپورٹس سکیموں بارے غوروخوض کیا گیا ہے اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس کی ترقی ہم سب کا مشن ہے کھلاڑیوں کو سپورٹس کی زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچانے کیلئے سپورٹس سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے، پنجاب کے دور دراز علاقوں میں جدید سپورٹس انفراسٹرکچر قائم کیا جارہا ہے تاکہ ہم سپورٹس میں عالمی دنیا کا مقابلہ کرسکیں اجلاس میں سپورٹس افسران نے بھی اپنی تجاویز دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button