پاکستانسٹیصحت

داتا دربار ہسپتال کا انتظام اینٹی نارکوٹکس فورس کے سپرد

ایم اویو پر دستخط، وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی، کورکمانڈر لاہورسید عامر رضا، ڈی جی انیق ملک بھی موجود

لاہور (خبر نگار )
داتا دربار ہسپتال کا انتظام اینٹی نارکوٹکس فورس کے سپرد، ایم اویو پر دستخط، وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی، کورکمانڈر لاہورسید عامر رضا، ڈی جی انیق ملک بھی موجود
وزیراعلی آفس میں منعقدہ تقریب میں سیکرٹری صحت پنجاب علی جان اور ریجنل ڈائریکٹر اے این ایف بریگیڈئیر سکندر حیات چوہدری نے ایم او یو پر دستخط کیے
داتا دربار ہسپتال منتقلی کے معاہدے پر دستخط کے بعد دستایزات کا تبادلہ، اینٹی نارکوٹکس فورس داتا دربار ہسپتال کی تعمیر و بحالی اور اپ گریڈیشن کرے گی
داتا دربار ہسپتال میں منشیات کے عادی افراد کے علاج اور بحالی پر کام کیا جائے گا،وزیر اعلیٰ نے ہسپتال کو منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے مختص کرنے کاعلان کیا تھا
لاہور 25 جنوری: داتا دربار ہسپتال کا انتظام اینٹی نارکوٹکس فورس کے سپردکرنے کیلئے ایم اویو پر دستخط ہوگئے۔وزیراعلی آفس میں منعقدہ ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی، کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا، ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل انیق احمد ملک بھی موجود تھے۔ سیکرٹری صحت پنجاب علی جان اور ریجنل ڈائریکٹر اے این ایف بریگیڈئیر سکندر حیات چوہدری نے ایم او یو پر دستخط کیے۔داتا دربار ہسپتال منتقلی کے معاہدے پر دستخط کے بعد دستایزات کا تبادلہ کیا گیا۔معاہدے کے تحت اینٹی نارکوٹکس فورس داتا دربار ہسپتال کی تعمیر و بحالی اور اپ گریڈیشن کرے گی۔داتا دربار ہسپتال میں منشیات کے عادی افراد کے علاج اور بحالی پر کام کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے داتا دربار ہسپتال کو منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے مختص کرنے کاعلان کیا تھا۔صوبائی وزراء ڈاکٹر جمال ناصر، اظفر علی ناصر، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، سیکرٹری اوقاف اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button