تعلیمسٹیصحت

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے طلبا کا ماڈل مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ سینٹر، آئی پی ایچ کا دورہ

فیملی پلاننگ سروسز، فارمیسی اور ماڈل ویکسینیشن سینٹر بھی وزٹ کرایا گیا. طلبا کا وزٹ انکے نصابی سرگرمیوں کا حصہ ہے: ڈین آئی پی ایچ

لاہور(خبر نگار) کنگ ایڈورڈ میڈیکل میڈیکل یونیورسٹی ایم بی بی ایس سال چہارم کے طلبا کے گروپ نے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے ماڈل ماں اور بچہ صحت مرکز کا دورہ کیا۔ ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ ڈاکٹر رابعہ اسلام نے طلبا کو خوش آمدید کہا اور سینٹر کا وزٹ کرایا۔اس موقع پر ڈاکٹر رابعہ نے میڈیکل سٹوڈنٹس کو مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ سینٹر میں حاملہ خواتین کو دوران حمل اور وضع حمل کے بعد طبی معائنہ اور ہیلتھ کیئر (antenatal and post antenatal) کی دیگر سہولیات بارے آگاہی فراہم کی۔ اس حوالہ سے ڈین انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر کا کہنا تھا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی کا انسٹیٹیوٹ کا دورہ انکی نصابی سرگرمیوں کا حصہ ہے اور دیگر میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز کے سٹوڈنٹس بھی مطالعاتی دوروں پر آتے رہتے ہیں جس سے انھیں مختلف اداروں اور میڈیکل فیسلٹیز بارے معلومات اور آگاہی ملتی ہے جو انکی تعلیمی سرگرمیوں میں ممد و معاون ثابت ہوتی ہے۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس نے سینٹر میں فیملی پلاننگ سروسز اور فارمیسی کا وزٹ بھی کیا اور متعلقہ شعبوں کے حوالہ سے ہیڈ آف دی ڈیپارمنٹ ڈاکٹر رابعہ اسلام سے سوالات بھی کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button