انٹر ٹینمنٹتازہ ترین

’ نسیم شاہ کا پیچھا چھوڑ دو‘، پاکستانیوں کا اروشی روٹیلا سے مطالبہ

کراچی: بھاتی اداکارہ اروشی روٹیلا کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولر نسیم شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد سوشل میڈیا کے صارفین کو ہضم نہیں ہوئی اور اس پر دلچسپ کمنٹ اور میمز بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اروشی روٹیلا نے پاکستانی کرکٹر کو 20 ویں سالگرہ پر سادہ سی مبارکباد دی تھی جس پر نسیم شاہ نے ان کا شکریہ کیا تھا۔

 


پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے نسیم شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا فوکس کرکٹ پر رکھے جبکہ کچھ صارفین نے اروشی کو خبردار کیا کہ ہمارے لڑکے کا پیچھا چھوڑ دو۔

گزشتہ برس اروشی روٹیلا نے ایشیا کپ کے دوران ایک انسٹا ویڈیو شیئر کی تھی، فین ایڈٹ ویڈیو میں نسیم شاہ اور ادکارہ کو مسکراتے ہوئے دکھایا گیا تھا جس پر ان کو بہت ٹرول کیا گیا اور بعد میں اروشی نے وہ کلپ ڈیلیٹ کردیا تھا۔

 

2 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button