پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے لاہور پولیس کے مختلف دفاتر اور تھانوں کے دورے

آئی جی پنجاب نے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، جلد مکمل کرنے کیلئے احکامات جاری کئے۔

لاہور(خبر نگار ، کرائم رپورٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس دفاتر اور تھانوں کی بروقت تکمیل کیلئے سرگرم عمل ہیں اور اس سلسلے میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور پولیس کے مختلف دفاتر اور تھانوں کے دورے کرکے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، آئی جی پنجاب نے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کیلئے احکامات جاری کئے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے تھانہ شفیق آباد اور ایس ڈی پی او آفس شفیق آباد کا معائنہ کیا، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین سمیت دیگر سینئر افسران بھی آئی جی پنجاب کے ہمراہ تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے دفتر کی زیر تعمیر عمارت کا جائزہ لیا، موقع پر موجود افسران سے بریفنگ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا دفتر جدید سہولیات سے آراستہ اسٹیٹ آف دی آرٹ ہوگا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تھانہ گلبرگ، تھانہ اچھرہ، ڈی ایس پی سی آئی اے اچھرہ کی عمارتوں کا بھی دورہ کرکے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں آئی جی پنجاب سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن اور ایس ڈی پی او ماڈل ٹاؤن کے دفتر پہنچے اور زیر تکمیل کاموں کا جائزہ لیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس کے تھانوں کے بعد ایس ڈی پی اوز کے دفاتر کو اپ گریڈ کر رہے ہیں، پولیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کا مقصد پولیس ورکنگ کو بہتر بناتے ہوئے شہریوں کیلئے سروس ڈلیوری کو مزید آسان بنانا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران باقی زیر تکمیل کام کو اپنی نگرانی میں جلد از جلد مکمل کروائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button