
چوری ڈکیتی میں ملوث گینگز سے 1 کروڑ 90 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد. لوگوں کے جان و مال کا تحفظ ہمارا اولین فرض ہے۔ محمد نوید ڈی پی او
لاہور (خبر نگار)
صدر سرکل بھکر سرکل دریا خان میں
بھکر پولیس نے رواں سال بھاری کامیابی حاصل کرتے ہوئے چوری ڈکیتی کی متعدد وارتوں میں متعدد گینگز سے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے
(19000000)کا مال مسروقہ برامد کرلیا جن میں ایک عدد کار 13 موٹرسائیکلز، نقدی 30 لاکھ روپے ،
12 عدد مال مویشی
15 سولر پلیٹس و انورٹر
10 بوری گندم۔
پیٹر انجن اور ٹرانسفارمر و دیگر اشیاء شامل ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر محمد نوید کی زیر نگرانی گزشتہ روز پولیس لائن بھکر میں چوری ڈکیتی شدہ مال مسروقہ حوالگی اصل مالکان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر محمد نوید کے پولیس لائن بھکر میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر راجہ محمد عزیز ۔انسپکٹر غلام شبیر ایس ایچ او دلیوالا . ایس ایچ او صدر بھکر وحید حسن لک. RI پولیس لائن ظہیر خان. ریڈر ڈی پی او انسپیکٹر اقبال قریشی و جملہ تفتیشی افسران سرکل صدر بھکر ۔ سرکل دریا خان و مدعیان نے تقریب میں شرکت کی . بدست ڈی پی او محمد نوید نے مال مقدمات اصل مالکان کے حوالے کیے گئے۔ ڈی پی او بھکر محمد نوید نے کہا کہ
لوگوں کی جان و مال عزت و ابرو کا تحفظ ہمارا فرض اولین ہے اور اپ لوگوں کی حفاظت کرنا ہماری ڈیوٹی میں شامل ہے بھکر کے کسی بھی شہری کو کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہو تو ہمارے دروازے 24 گھنٹے عوام الناس کی خدمت کے لیے کھلے ہیں اور بھکر پولیس ہمہ وقت اپ کی خدمت کے لیے تیار ھے