
ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ناظم آباد میں کھلے عام فائرنگ اور اسلحے کی نمائش کے دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے کہاں تھے؟ شہر کو ایک بار پھر آگ میں جھونکنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ کراچی ایک بار پھر جلاؤ گھیراؤ، قتل و غارت اور نفرت کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کر کے انتخابات پر اثر انداز ہونے اور ووٹرز ٹرن آؤٹ کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کے درمیان جھگڑے میں ایم کیو ایم کے کارکن کے قتل کی شدید مذمت اور مقتول کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ واقعے کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔