پاکستانتازہ ترینسیاست

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے درمیان ناجائز تعلقات 2014 کے دھرنے کے بعد شروع ہوئے، خاور مانیکا

اڈیالہ جیل میں جج قدرت اللہ نے عدت میں نکاح کیس کی سماعت کی اور اس دوران خاور مانیکا کا عمران خان اور بشریٰ بی بی سے جھگڑا ہوا ۔

سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل نے خاور مانیکا سے جرح کیا اور وہ ان سے لڑ پڑے، وکیل عثمان گل نے خاور مانیکا کو مکا مارنے کی کوشش کی ۔

بانی پی ٹی آئی نے جج قدرت اللہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں اور بشریٰ بی بی قرآن پاک پر حلف لینے کے لیے تیار ہیں اور خاور مانیکا بھی حلف لے، عمران خان نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کو نکاح کے دن دیکھا تھا۔

خاور مانیکا نے عمران خان کو جواب دیا کہ تم جھوٹ بول رہے ہو، خدا سے ڈرو میرا گھر برباد کیا تم نے جبکہ بانی پی ٹی آئی نے عدالت سے قرآن پاک پر حلف لینے کی ضد کی، جس پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے کہا کہ حلف لینے کے بعد آپ کا حقِ جرح ختم ہو جائے گا۔

عدالت نے آرڈر لکھوایا کہ قرآن پاک پر حلف لینے کے بعد ملزمان کا حق جرح ختم ہوگا، جس پر بانی پی ٹی آئی حلف لینے سے مکر گئے اور کہا ہم حلف بھی لیں گے اور جرح بھی کریں گے۔

عدالت نے بتایا کہ آپ حلف نہیں لے سکتے، جس کے بعد بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے عدالتی حکم نامہ واپس کروایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button