پاکستانتازہ ترینسیاست

غیر شرعی نکاح کیس کا تحریری فیصلہ جاری

تحریری فیصلے میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا یکم جنوری 2018 کا نکاح غیر قانونی قرار دیا گیا عدالتی فیصلے کے مطابق خاور مانیکا نے ثابت کیا کہ یکم جنوری 2018 کی شادی کی تقریب بدیانتی پر مبنی تھی اور درخواست گزار نے یہ بھی ثابت کیا کہ فراڈ کی نیت سے نکاح ہوا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ خاور مانیکا نے حلفیہ بیان دیا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے دھرنوں کے درمیان تعلقات استوار کئ۔ فیصلے میں کہا گیا کہ بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں آپس میں رابطے کی تصدیق کی، تاہم دونوں کے آپس میں کسی بھی غلط تعلق کی تردید کی۔

تحریری فیصلے کے مطابق چونکہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی زیر حراست ہیں لہذا اس کیس میں وارنٹ آف کمٹمنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ، راولپنڈی کو جاری کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button