پاکستانتازہ ترین

کراچی: پاک بحریہ نے سمندرمیں پھنسے 9بھارتیوں کو ریسکیو کرلیا

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی نےمیری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ساتھ مل کرسمندر میں خراب ہوجانے والی ہندوستانی بوٹ کو ٹھیک کرکے اس پر سوار 9 بھارتی شہریوں کی جانیں بچائیں۔

سینٹ کٹس اینڈ نیوس میں رجسٹرڈ ایک اوشین ٹگ ایس اے ایس 5 ہندوستانی ساحل کے قریب غیرفعال تھا،کراچی کے شمال مشرق میں 167ناٹیکل مائل کی دوری پرموجود ٹگ کو برقی جنریٹرکی خرابی کا سامنا تھا۔

پاک بحریہ نے لانگ رینج میری ٹائم پیٹرول ایئرکرافٹ کو سمندر میں ٹگ کو تلاش کرنے کا کام سونپا تھا جس کے بعد پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی شپ کشمیر کی جانب سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا گیا تھا ۔

پاک بحریہ اورپاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بروقت کارروائی اورپیشہ ورانہ مہارت کو کشتی کے عملے نے سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button