
بھکر میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کے لیے اقدامات مکمل. امیدواروں اور ووٹرز کی سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا. ڈی پی او محمد نوید
لاہور (خبر نگار)بھکر ڈی پی او محمد نوید کی ہدایات پر چاروں سرکلز میں میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کے لیے فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا
پولیس کی جانب سے جنرل الیکشن 2024 کے سلسلہ میں فلیگ مارچ کیا گیا۔ فلیگ مارچ کی قیادت سرکل افسران ایس ڈی پی اوز نے کی
فلیگ مارچ میں ضلعی پولیس، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، پٹرولنگ پولیس، پاک فوج، پاک رینجرز اور ضلعی انتظامیہ کی گاڑیوں نے حصہ لیا۔ڈی پی او محمد نوید کے مطابق فلیگ مارچ کا مقصد الیکشن کے دوران سیکورٹی کو مؤثر بنانا اور امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنا ہے علاوہ ازیں قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی
ڈی پی او نے کہا کہ ہوائی فائرنگ ، ہلڑبازی اور لڑائی جھگڑا ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ پولیس شہریوں کی حفاظت کے لئے ہر وقت الرٹ ہے ۔ امیدواروں اور ووٹرز کی سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا