جرم و سزاسٹی

لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن بلا تفریق جاری

کیلوری گراؤنڈ سب ڈویژن کے لائن سپرنٹنڈنٹ کو بجلی چوری کرتے پکڑا۔

لاہور (خبرنگار)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت کے مطابق ریجن بھر میں بجلی چوروں کیخلاف بلا تفریق آپریشن کئے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لیسکو کی گلدشت ٹاؤن سب ڈویژن میں ایس ڈی او کعاب فاروق کی زیر نگرانی سرچ آپریشن کیا گیا۔دوران آپریشن لیسکو کی کیلوری گراونڈ سب ڈویژن کی لائن سپرنٹنڈنٹ رحمت کے گھر کا کنکشن چیک کیا گیا جو کہ نہ صرف خود ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کر رہا تھا بلکہ اپنے ساتھ ساتھ رشتہ داروں اور محلے داروں کو بھی چوری کی بجلی دے ریا تھا اور ان سے ماہانہ پیسے وصول رہا تھا۔ایس ڈی او کعاب فاروق نے موقع پر کنکشن منقطع کر دئیے اور ملزم کیخلاف ایف آئی آر کی درخواست متعلقہ تھانے میں جمع کروادی گئی ہے۔محکمہ کی جانب سے ملزم کو نہ صرف ڈٹیکشن بل بھی چارج کیا جائے گا بلکہ اس کیخلاف سخت سے سخت تادیبی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button