انٹر نیشنلتازہ ترین

امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کو گالی دیدی

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے انتخابی مہم کے لیے فنڈز دینے والے مخیر اور قابل اعتماد افراد کے ساتھ گفتگو میں غزہ سیز فائر میں سب سے بڑی رکاوٹ بننے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس گفتگو میں شریک 5 افراد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عالمی خبر رساں ادارے کے نمائندے کو بتایا کہ صدر جو بائیڈن نے مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو گالی دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کو مزید جنگ سے روکنا ہوگا۔

دوسری جانب امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان احترام کا رشتہ ہے۔ کئی باتوں پر صدر جوبائیڈن کا وزیراعظم نیتن یاہو سے اختلاف ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو نشانہ بنانے پر اسرائیلی حکام اور یہودی آبادکاروں پر پابندیاں بھی عائد کرچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button