
میڈیکل اینڈ آئی کیمپ میں لائف ہسپتال کے جوائنٹ سیکرٹری نثاراحمد سہگل ، ممبر گورننگ باڈی عامر حق، مارکیٹنگ منیجر محمد ذیشان صدیقی،ڈاکٹر انعام اللہ ، ڈاکٹر حوریہ ، ڈاکٹر ساجد سمیت دیگر کی شرکت. لاہور پریس کلب کی منتخب گورننگ باڈی ممبران اور ان کے اہلخانہ کی خدمات کے جذبہ سے سرشارہے۔ ارشد انصاری صدر لاہور پریس کلب
لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے لائف ہسپتال ، لیبارڈز،دی ہیلتھ فائونڈیشن اور ٹرانسپیرنٹ ہینڈزکے تعاون سے معزز ممبران اور انکی فیملیز کیلئے پریس کلب میں فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا انعقاد کیا ۔میڈیکل اینڈ آئی کیمپ میں لائف ہسپتال کے جوائنٹ سیکرٹری نثاراحمد سہگل ، ممبر گورننگ باڈی عامر حق، مارکیٹنگ منیجر محمد ذیشان صدیقی،ڈاکٹر انعام اللہ ، ڈاکٹر حوریہ گائنی کالجسٹ ، ڈاکٹر ساجد سینئر میڈیکل آفیسر ، ڈاکٹر حفیظ جنرل فزیشن ، ڈاکٹر آمنہ میڈیکل آفیسر،ںڈاکٹر افضال اے شیخ کنسلٹنٹ آئی سرجن ، ڈاکٹر عائشہ ، ڈاکٹر خضر، ڈاکٹرحرانے شرکت کی اور کیمپ میں آنے والے مریضوں کا معائینہ کیا۔ لیبارڈکی جانب سے معذورافرادکی رجسٹریشن کی گئی ۔فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ میںصحافیوں اور انکی فیملیزنے بڑی تعداد میں شرکت کی اورمیڈیکل کیمپ کے کامیاب انعقاد پر گورننگ باڈی کے اقدام کو سراہا۔ڈاکٹرزکی ایڈوائس کے مطابق موقع پر مریضوں کو نظر کی عینکیں ، ادویات اورمعذورافرادکو وہیل چیئرز فراہم کی گئیں ۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدرارشد انصاری کہاکہ منتخب گورننگ باڈی ممبران اور ان کے اہلخانہ کی خدمات کے جذبہ سے سرشارہے اور ہم اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایسے پروگرامز ترتیب دے رہے ہیں جس سے ممبران اور ان کی فیملیز زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں ۔
میڈیکل اینڈآئی کیمپ کی اختتامی تقریب میں صدر ارشد انصاری، نائب صدر امجد عثمانی، سیکرٹری زاہد عابد، ممبران گورننگ باڈی عمران شیخ ، راناشہزاد ، عابد حسین اور سید بدرسعیدسمیت ممبران کی کثیرتعدادموجودتھی ۔فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کے اختتام پر صدر ارشد انصاری نے پریس کلب کی جانب سے میڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کو یادگاری شیلڈزاوراسناد پیش کیںجبکہ فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کے شاندار انعقاد پرسینئر نائب صدر شیرازحسنات، ممبرگورننگ باڈی عمران شیخ اور فری میڈیکل اینڈآئی کیمپ کے انچارج محمد ذیشان صدیقی کی کاوشوں کو سراہا