لاہور(خبرنگار) پاکستان انجینئرنگ کونسل (پیک) کے متعین کردہ اصولوں پر عمل درآمد کے لیے درکار فیکلٹی ممبران کی تربیت کے’نتیجہ پر مبنی تعلیم کے نفاذ اور تشخیص (او بی ای)‘پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیاتاکہ انجینئرنگ کی تعلیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جا سکے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی ای سی واشنگٹن ایکارڈ کا دستخط کنندہ ہے اور او بی ای سسٹم کے تحت انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ کے گریجویٹس عالمی مارکیٹ میں کہیں بھی اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کو محفوظ بنانے کے لیے مستفید ہوں گے۔اس موقع پر کامسیٹس سے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر فہد رحمان، پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ کے سابق طالب علم، نے موضوع پر روشنی ڈالی۔ سیمینار میں پنجاب یونیورسٹی ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ میٹریلز انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ خان درانی،ڈائریکٹرانسٹیٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر رفیع اللہ خان اور پیک۔اے سی کے کنوینر ڈاکٹر ایاز محمد نے مہمان مقرر کو خوش آمدید کرتے ہوئے ادارے کے لئے ان کی خدمات کو سراہا۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر فہد رحمان نے او بی ای سسٹم کے کلیدی موضوعات پیک تشخیص کے معیار، مسلسل کوالٹی امپروومنٹ اور صنعتی اور بین الاقوامی روابط کے لیے پیک کی ضروریات بارے سیر حاصل بات چیت کی۔ یہ معلوماتی سیشن فیکلٹی ممبران اورشرکاء کے لیے انتہائی مفید تھا جس میں پیشہ ورانہ طور پر تیار کیمیکل انجینئرنگ کے گریجویٹس کے لیے او بی ای کے نفاذ کے موجودہ نظام کو حقیقی معنوں میں مضبوط بنانے کے بارے میں بہتر تفہیم باقی تھی۔
Related Articles
Check Also
Close
-
عابد تہامی کی نئی کتاب ‘ہمکلام معاشرہ” شائع ہو گئمارچ 3, 2025
-
رمضان کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ کل ہوگامارچ 1, 2025
-
لاہور: پاکستان ریلوے کا سیکشن کنٹرولر قتلمارچ 1, 2025