پاکستانتازہ ترینسٹی

امیر بالاج ٹیپو کو قتل کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہوگئی

پولیس ذرائع کے مطابق امیر بالاج ٹیپو پرحملہ کرنے والا شخص شیخوپورہ کے نواحی گاؤں کا رہائشی تھا۔ حملہ آور کی شناخت فنگر پرنٹس کی مدد سے کی گئی۔ حملہ آور کی شناخت مظفر حسین ولد صادق کے نام سے ہوئی۔ ملزم مظفر حسین حساس ادارے کا سابق ملازم نکلا۔ ملزم مظفر حسین 3 بار امیربالاج کے سامنے گیا تو ان کے بھائی مصعب اور سیکورٹی نے ہٹا دیا۔

پولیس  کا مزید کہنا ہے کہ مظفر حسین کے موبائل فون کی  سم کراچی کی رہائشی خاتون لطیفاں بی بی کے نام پررجسٹرڈ تھی۔ ملزم نے امیر بالاج کے شادی کی تقریب سے نکلتے ہی سیدھی سائیڈ سے پورا برسٹ چلایا۔ مظفر حسین فائرنگ کے دوران ہی امیر بالاج کے گن مینوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button