سنئیر صحافی ممبر لاہور پریس کلب عمیر جٹ کے والد کے رسم چہلم

محفل میلاد مصطفیٰ کا انعقاد ا سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ عزیر و اقارب و صحافیوں اور وکلاء حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، نظام ٹی وی کے سی ای او سنئیر صحافی ڈاکٹر شاہد استقلال،مرزا ندیم بیگ ، عثمان چوہدری ودیگر صحافیوں دیگر نے خصوصی شرکت کی
لاہور (خبر نگار ) سنئیر صحافی و ممبر لاہور پریس کلب عمیر جٹ کے والدہ محترم کے رسم چہلم کے موقعہ پر شمالی لاہور پاک نگر ان کی رہائش گاہ پر محفل پاک کا انعقاد کیا گیا محفل پاک کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا نقابت کے فرائض امجد حسین شاہ چوراہی نے انجام دئیے ،رسم چہلم میں ملک کے نامور نعت خوان میاں ندیم دربار میراں حسین والے ،محفل پاک میں نعت خواں حضرات نے حضور کی شان بیان کرتے ہوئے گلہائے عقئدت کے پھول نچھاور کئے،حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ندیم قمر حنفی،حضرت علامہ مولانا قاری محمد امتیاز نے محفل سے خطاب کیا،اس موقع پر حاضرین محفل کے تمام نعت خوانوں اور مہمانوں میں تسبیع اور اطہر کے تحائف تقسیم کئے گے،اس موقع پرمحمد عمیر صابر چشتی اورمحمد خرم صابر چشتی اور احمد صابر چشتی کی دستار بندی کی گئ خطیب دربار حضرت سید موسیٰ زنجانی مولانا رب نواز نے ختم پاک پرھا، محفل پاک میں صحافیوں کی کثیر تعداد ، مرزا ندیم بیگ ، عثمان چوہدری اور ملک عمران ، مرزا فرخ بیگ ، عظیم چوہدری ، نعیم چوہدری و دیگر نے خصوصی شرکت کی محفل کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع کے لئے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا