انٹر نیشنلتازہ ترین
غزہ جنگ جلد ازجلد ختم ہونی چاہیے، شہزادہ ولیم

مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کے روز شہزادہ ولیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ میں جانی نقصان پر انہیں گہری تشویش ہے۔
شہزادہ ہیری کا کہنا ہے کہ بہت سے دوسرے لوگوں کی طرح وہ بھی اس جنگ کا جلد از جلد خاتمہ چاہتے ہیں۔ اپنے بیان میں غزہ کے لیے زیادہ سے زیادہ انسانی امداد کی اپیل کرتے ہوئے اسے انتہائی اہم قرار دیا ہے۔
برطانوی ولی عہد کے بیان کے مطابق غزہ میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ایک ادارے کے کارکنان سے ملاقات کے دوران وہاں کی صورتحال جان کر وہ ایک باپ ہونے کی حیثیت سے بہت پریشان ہوئے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملوں اور بمباری میں تاحال 29 ہزار سے زائد فلسطینی مسلمان شہید اور 70 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔