تعلیمسٹی

درست خوراک و کھانے کی اچھی عادات صحت مند اور توانا جسم کے لیے ناگزیر ہے۔ ڈاکٹر ظل ہما نازلی

طالبات صحت و تندرستی کے لیئے ضروری اجزاء کی پراڈکٹس تیار کریں ۔ وی سی

فیصل آباد (بیورو رپورٹ) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی شعبہ نیوٹریشنل سائنسز کے زیر اہتمام نیوٹریشن فیسٹیول کا انعقاد کیا۔عالمی سطح پر یہ فیسٹیول مارچ میں منایا جاتا ہے غذائیت کے مہینے 2024 کے تھیم”بیونڈ دی ٹیبل ” کے مطابق فیسٹیول کی بنیاد رکھی گئی ۔ فیسٹیول کا آغاز پروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی کی قیادت میں نکالی گئی نیوٹریشن آگاہی واک سے ہوا۔ بعد ازاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ نیوٹریشن کیمپ اور فوڈ سٹالز کا افتتاح کیا ،قومی غذائیت کے مہینے کے حوالے سے کیک کاٹا ، نیوٹریشن کیمپ اور تمام فوڈ سٹالز کا دورہ کیا اور شعبہ نیوٹریشن سائنسز کی کاوشوں کو سراہا۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے کہا کہ خوراک کا صحیح انتخاب اور کھانے کی اچھی عادات صحت مند اور توانا جسمانی سرگرمیوں کے لیے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے طالبات کو صحت و تندرستی کے لیئے ضروری اجزاء کی پراڈکٹس بنانے پر بھی زور دیا۔ وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی، کوآرڈینیٹر، پروفیسر ڈاکٹر صائمہ اکرم،کوآرڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹرعائشہ ثمین، کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نوشین سید، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرزاسماء عزیز، ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکیشنز عمارہ جاوید ،صدر شعبہ ڈیپارٹمنٹ آف نیوٹریشنل سائنسز ڈاکٹر مدیحہ الیاس، فیکلٹی ممبران اور طلباء کی بڑی تعداد نے فیسٹیول میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button