انٹر نیشنلتازہ ترین

غزہ میں رمضان انتہائی تکلیف دہ حالات میں آیا ہے؛ جوبائیڈن

امریکی میڈیا کے مطابق صدر جوبائیڈن نے اپنےپیغام میں رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ مقدس مہینا اس وقت آیا جب غزہ میں بہت تکلیف دہ صورت حال ہے۔

صدر جوبائیدن نے کہا کہ جب لوگ افطار کرنے جمع ہوں گے تو فلسطینی عوام کی تکالیف بہت سے لوگوں کے ذہنوں کے سامنے ہوگی۔ مقدس مہینا اس وقت آیا ہے جب جنگ سے تقریباً 20 لاکھ فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں اور ان میں سے اکثر کو خوراک، پانی، ادویات اور پناہ گاہ کی فوری ضرورت ہے۔ اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ امریکا غزہ میں زمینی، فضائی اور سمندری راستے سے مزید انسانی امداد پہنچانے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی قیادت کرتا رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button