
وزیر اعظم پاکستان و وزیر اعلی سندھ کشمور، شکار پور، مورو سندھ کے علاقوں میں ڈرائیورز اور ورکرز کو تحفظ فراہم کریں ۔ خورشید احمد خان
لاہور(خبرنگار)جاوید اقبال خان مرکزی صدر، چوہدری طارق عتیق مرکزی جنرل سیکرٹری، رابطہ سیکرٹری عبدالوحید فاروقی آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ورکرز ویلفیئر یونین قومی پریس و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلٰے سندھ سے پْرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سندھ کے علاقوں کشمور، شکار پور،مورو سندھ اور کچے کے علاقہ میں خیبرپختونخواہ اور پنجاب کے علاقوں سے جانے والے گڈز ٹرانسپورٹ پر سامان لے جانے والے ڈرائیوروں کا تحفظ کا فوری اقدام فرمائیں کیونکہ گڈز ٹرانسپورٹ ورکرز، ڈرائیورز کے ساتھ دن دھاڑے ڈکیتیاں اور گاڑیوں سے زبردستی مال اْتروانے، اغوا برائے تاوان اور قتل کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں اور گزشتہ دو تین مہینوں سے اندرون سندھ میں کشمور اور مورو سمیت دیگر علاقوں میں ہمارے ڈرائیوروں اور ورکروں کو اغوا کر کے تاوان مانگا جاتا ہے غریب لوگ اغوا کاروں کی طرف سے تشدد والی ویڈیو دیکھ کر اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے تاوان کے لئے مانگی گئی رقم پوری کرنے کے لئے قرضہ اْٹھاتے ہیں حتی کہکہ غریب لوگ اپنے گھر تک فروخت کرکے تاوان کی رقم کا بندوبست کرتے ہیں ڈاکوئوں اور اغوا کاروں کی طرف سے ظلم کی انتہا یہ ہے کہ تاوان وصولی کے باوجود بعض جگہ بے دردری سے قتل کردیتے ہیں درجنوں واقعات ہوچکے ہیں اور تاحال یہ سلسلہ جاری ہے کئی گھرانوں کے چولہے بند ہوچکے ہیں ہمارا جناب وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلٰی سندھ سے پْرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان درندوں کا قلع قمع کیا جائے جنہوں نے ریاست کے اندر ریاست بنائی ہوئی ہے ان کے خلاف بھرپور اپریشن کرکے قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقع سزائیں دے کر نشان عبرت بنایا جائے تاکہ گڈز ٹرانسپورٹ سے منسلک ورکرز کو تحفظ مل سکے اور وہ اپنے گھر کو چلانے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کا پہیہ چلانے کے لئے اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں بصورت دیگر ڈرائیوز خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہوئے سندھ کے لئے مال کی لوڈنگ اور سفر نہیں کریں گے اور موجودہ حالات میں بہت سے ڈرائیوز سندھ جانے سے انکاری ہیں اگر یہ صورت حال جاری رہی اور احتجاج کی شکل اختیار کرگئی تو یقینا ملکی معیشت کو شدید نقصان ہوگا ٹرانسپورٹرز کی پریشانی بڑھتی جارہی ہے کہ مسلسل اس ڈاکہ زنی، اغواء برائے تاوان اور ڈرائیوروں کے اندوہناک قتل کو فوری رکوایا جائے ہمارا مطالبہ ہے کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ آئی جی سندھ اور وزیراعلٰی سندھ ان ظالمانہ اور سفاکانہ واقعات کی فوری روک تھام کریں اور قتل ہونے والے ورکروں کے مظلوم اہل خانہ کی مالی امداد کی جائے اور جن لوگوں کا مال لوٹا گیا ہے اْن کے نقصان کا جلدازجلد ازالہ کیاجائے