
لاہور (خبرنگار)رمضان المبارک کے پہلے روز اشیائے خورو نوش کی پرائس چیکنگ کیلئے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے قصور کا دورہ کیا۔ ڈی سی قصور محمد ارشد بھٹی، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، اے سی قصور رضوان الحق و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر رمضان ماڈل بازاروں میں چکن و گوشت کی قیمت نوٹیفائیڈ ریٹ سے بھی 15روپے فی کلوگرام کم ہے۔ کمشنر لاہور نے قصور کے نوٹیفائیڈ ریٹس کے مطابق سبزیوں اور پھلوں کی قیمت فروخت کو چیک کیا۔ انہوں نے کہا کہ قصورکے تمام مجسٹریٹس عام مارکیٹوں پر فوکس کریں، قیمتوں کے معیار و قیمتوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ قصور کے رمضان ماڈل بازاروں میں ایگریکلچر فیئر شاپس اور لائیو سٹاک شاپس قائم ہو چکی ہیں۔ کمشنرلاہور نے کہا کہ آج بھی پوری فیلڈ فارمیشن پرائس چیکنگ کیلئے فیلڈ میں ہے ،ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔ قصور میں سخت پرائس چیکنگ ہورہی ہے 10ناجائز منافع خوروں کیخلاف کاروائی ہوچکی ہے۔ کمشنر لاہور نے ماڈل بازار میں ایگریکچر فیئر پرائس پر اشیاءکے معیارپر اطمینان کا اظہار کیا۔کمشنر لاہور نے کہا کہ رمضان ماڈل بازاروں میں تمام اشیاءکی دستیابی اور معیار کو یقینی بنایا گیا ہے۔ پرائس مجسٹریٹس ہر دکان اور ریڑھی پر ریٹ لسٹ آویزاں کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ کمشنر لاہورنے ماڈل بازار میں ایگریکلچر فیئر پرائس پر سیب، آلو، پیاز، لہسن اور بیسن کا معیار ، فراہمی اور قیمت چیک کی۔