
ایس ایس پی انویسٹی گیشن امیر مسعود مگسی نے بتایا کہ چھالیہ کے بیوپاری سے لوٹے گئے ایک کروڑ18 لاکھ روپے میں سے 50 فیصد رقم پولیس نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد برآمد کرلی ہے اور مقدمہ درج کرکے ایس ایچ او زمان ٹاون راؤ رفیق اوردواہلکاروں کوباضابطہ طورپرگرفتارکرلیا ہے
ایس ایس پی کے مطابق متاثرہ شخص بھی سہراب گوٹھ اور اس کے اطراف مبینہ طورپر منشیات کا دھندہ کرتا ہے اور اس کا پورا گروپ ہے۔
اہلکاروں کو موبائل چلانا نہیں آتی تھی جس کی وجہ سے وہ ایکسپریس وے پر کھڑے تھے کہ ضلع ایسٹ کے پولیس اہلکارپہنچ گئے۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ اگلے دن متاثرہ شخص بھی سچل تھانے پہنچ گیا جہاں اس نے بھانڈا پھوڑتے ہوئے بتایا کہ کل رات مجھ سے زمان ٹاؤن پولیس کے اہلکار رقم سے بھرا ہوا تھیلا چھین کر لے گئے تھے، جس کے بعد معاملہ اعلی افسران تک پہنچ گیا۔