
حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کیخلاف سیاسی، سفارتی اورقانونی پلیٹ فارم پر کاروائی کرے۔ جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام ہر اضلا ع میں زونز کی سطح پر فہم قرآن کلاس، شعبہ تربیت کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کا ڈسٹرکٹ لاہور کے ذمہ داران کے اجلا س سے خطاب
لاہور ( خبرنگار )امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور قتل عام ناقابل برداشت ہے۔ امدادی سامان اور خوارک کے منظر نہتے عوام پر اسرائیلی گولہ بار ی دنیا میں انسانیت اور امن کا درس دینے والی اقوام متحدہ اورنام نہاد این جی اوز کے منہ پر زور دار تمائچہ ہے۔ مسلم حکمران غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر ظلم بند کرائیں ورنہ اللہ کی پکڑ سے وہ نہیں بچ سکیں گے۔حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کیخلاف سیاسی، سفارتی اورقانونی پلیٹ فارم پر کاروائی کرے۔مسلمان متحد ہوکر فلسطین کے دکھوں کا مداوا کرسکتے ہیں۔رمضان المبارک ہمیں درس دیتا ہے کہ پریشان اُمت مسلمہ کے مسائل کے حل کے لیے طاغوتی طاقتوں کے مقابلے میں متحد ہو جائیں۔امریکا اور اسرائیل دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔غزہ میں جنگ ِعظیم سے زیادہ بمباری کی جارہی ہے اور مسلمانوں کی نسل کشی پر پوری انسانیت شرم سار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہورمیں ڈسٹرکٹ لاہور کے ہر سطح کے ذ مہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد، ملک شاہد اسلم، انجینئر اخلا ق احمد، حاجی ریاض الحسن، احمد جمیل راشد، امراء اضلاع، سیکرٹریز اور بردار تنظیمات کے صدرور و سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ہر اضلا ع میں زونز کی سطح پر فہم قرآن کلاس، شعبہ تربیت کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ اجتماعی سحری و افطاری میں قرآن و کلاسز کا انعقاد کیا جائے او رلوگوں کو اللہ تعالی کی بندگی میں دینے اور رسول ﷺ کی سنتوں پر عمل کو عام کرنے کیلئے جدوجہد تیز کی جائے تاکہ اسلامی پاکستان او رخوشحال پاکستان کی راہ ہمنوار ہوسکے۔