
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اربوں روپے کے ڈاکے مارنے والے شخص کو جیل میں بہترین سیکیورٹی اور کھانے کی سہولیات مل رہی ہیں۔ سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے لوگوں کی گواہیاں ان کی جماعت کے اپنے لوگ دے رہے ہیں جبکہ مریم نواز کی کارکردگی کا اعتراف ان کے مخالفین بھی کر رہے ہیں۔