انٹر نیشنلتازہ ترین

اسرائیل کی جانب سے غزہ کی امداد روکنا جنگی جرم ہوسکتا ہے، اقوام متحدہ

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ٹرک نے کہا کہ غزہ میں امدادی سامان کے داخلے پر اسرائیل کی مسلسل پابندیاں اور خطے میں جاری وحشیانہ مظالم کے انداز سے بھوک کو جنگ کے حربے کے طور پر استعمال کرنے کا شاخسانہ ہوسکتا ہے جو جنگی جرم ہے۔

اقوام متحدہ کے تعاون سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مئی تک غزہ میں قحط کی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے جہاں 23 لاکھ افراد 5 ماہ سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری لڑائی کا شکار بنے ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ نے زور دیا تھا کہ اس جنگ کو ختم کرکے محصور فلسطینیوں تک فوری طور پر امداد پہنچایا جائے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button