پاکستان

امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ کا مختلف تقاریب سے خطاب

غریب اور متوسط طبقے کو اشیاء ضروریہ پر ریلیف فراہم کیا جائے۔
ملک و قوم کو قرضوں کی نہیں بلکہ دیانتدارقیادت اور فوری الیکشن کی ضرورت ہے۔
منی بجٹ اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نے غریب کا چولہہ ٹھنڈا کردیا ہے۔
عوامی اور ملکی مسائل کا واحد حل قرآن و سنت کا نظام اور محب وطن خدمت کرنے والی قیادت ہے۔
75 سالوں سے حکمرانوں کی لوٹ مار اور عیاشیوں کی سزا عوام معاشی بدحالی کی صورت میں بھگت رہی ہے۔
سابقہ اور موجودہ کرپٹ حکمرانوں کی جعلی لڑائیوں، ایک دوسرے کی آڈیولیکس اور الزامات کی خبروں سے عوام کوبہلا یا جارہا ہے۔
لاہور (خبر نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ غریب اور متوسط طبقے کو اشیاء ضروریہ بجلی، گیس، پیٹرول،آٹا، چینی، گھی، دالیں، سبزیو ں پر ریلیف فراہم کیا جائے۔ نااہل حکومت کے منی کے بجٹ اور بے تحاشہ ٹیکسز نے عوام کی کمرتوڑ دی ہے۔ منی بجٹ اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نے غریب کا چولہہ ٹھنڈا کردیا ہے۔ ملک و قوم کو قرضوں کی نہیں بلکہ دیانتدارقیادت اور فوری الیکشن کی ضرورت ہے۔ 75 سالوں سے حکمرانوں کی لوٹ مار اور عیاشیوں کی سزا عوام معاشی بدحالی کی صورت میں بھگت رہی ہے۔ عوامی اور ملکی مسائل کا واحد حل قرآن و سنت کا نظام اور محب وطن خدمت کرنے والی قیادت ہے۔قوم نے تمام سیاسی مداریوں اور دھوکے باز سیاستدانوں اور نام نہاد پارٹیوں کو آزما لیا ہے۔ صرف جماعت اسلامی ہی ملک کو اسلامی معیشت دے سکتی ہے۔ جماعت اسلامی ملک کی عدالتوں میں قرآن کا نظام نافذ کرے گی، یکساں تعلیمی نظام دے گی۔ پاکستان اسلام کے نام پر بنا مگر ایک دن کے لیے بھی یہاں قرآن وسنت کا نظام نافذ نہیں ہوا۔ جماعت اسلامی کی جدوجہد کا مقصد ملک میں پرامن جمہوری جدوجہد سے اسلامی انقلاب ہے۔قوم ہمارا ساتھ دے ملک و قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور لاقونیت کے اندھیروں سے باہر نکلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ سابقہ اور موجودہ کرپٹ حکمرانوں کی جعلی لڑائیوں، ایک دوسرے کی آڈیولیکس اور الزامات کی خبروں سے عوام کوبہلا یا جارہا ہے جبکہ اصل حقائق اور مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے۔ تمام پارٹیاں اور سیاستدان کی کارکردگی کھل کر قوم سے سامنے آگئی ہے۔ سب نے ملکر عوام کو دونوں ہاتھوں سے بے دردی کے
ساتھ لوٹا اور مسائل میں دھکیلا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button