
تفصیلات کے مطابق پشاور کی تزئین و آرائش اور خوبصورتی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت میں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پشاور کے تمام عوامی پارکس میں مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے۔
وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں جملہ معاملات کو حتمی شکل دے کر منظوری کے لئے پیش کرنے کی ہدایت کی۔
وزیرا اعلیٰ نے شہریوں کی سہولت کے لئے ناصر باغ روڈ پر جلد بی آر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت بھی کردی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پشاور میں سٹریٹ لائٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے پر کام کیا جائے، جہاں ضرورت ہو اور ہیڈ پلوں کی بجائے انڈر پاسز تعمیر کئے جائیں، ورسک روڈ تا ناصر باغ رنگ روڈ کے باقی ماندہ حصے کی تعمیر کا کام جلد شروع کیا جائے۔