پاکستانتازہ ترینسٹی

کراچی: شام پانچ سے افطار تک چالان نہ کرنے کی ہدایت

ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ماتحت افسران سے اسکاؤٹ آڈیٹوریم میں اپنے پہلے خطاب میں پالیسی گائیڈ لائن دے دی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو ہر صورت یقینی بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے، ڈی آئی جی نے ہدایت کی کہ شام 5 بجے سے افطار تک ٹریفک پولیس کا کوئی بھی افسر چالان نہیں کریگا۔

احمد نواز چیمہ نے کہا کہ اگر کوئی فیملی کے ہمراہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کو چالان کے بجائے وارننگ دی جائے اور ان کی رہنمائی کی جائے جبکہ ون وے کی خلاف ورزی پر توجہ مرکوز رکھی جائے۔

افسران اضافی نشستوں والے رکشوں کی جگہ جگہ پارکنگ ختم کروائیں۔ احمد نواز چیمہ نے کہا کہ تمام سیکشن اپنے ایریاز کے حساب سے لفٹنگ کی ٹائمنگ کے بورڈ آویزاں کریںگے اور گاڑیوں کی لفٹنگ کا ایک مخصوص ٹائم مقرر کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button