
لاہور(خبرنگار، کرائم رپورٹر)ایس پی سکیورٹی لاہورعبدالوہاب کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں چائنیز کی سکیورٹی بارے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ چائنیز انسٹالیشن کی انتظامیہ، فوکل پرسنز، سپیشل پروٹیکشن یونٹ،آئی بی، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی و دیگر سکیورٹی اداروں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔انچارج چائنیزسکیورٹی ڈیسک ، انچارج ڈی آئی بی برانچ و دیگر متعلقہ پولیس افسران بھی اس موقع پر موجودتھے۔اجلاس میں سرکاری و نجی منصوبہ جات پر فرائض سر انجام دینے والے چائنیز کی سکیورٹی بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ایس پی سکیورٹی عبدالوہاب نے کہا کہ چائنیز کو سکیورٹی فراہم کرنا قومی فریضہ سمجھتے ہیںاورسرکاری و نجی منصوبہ جات پر کام کرنے والے چائینزکی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کئے جار ہے ہیں۔ سکیورٹی آڈٹ کی روشنی میں چائنیز کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے اجلاس کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ چینی باشندوں کی سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمدکو یقینی بنائیں۔عبدالوہاب نے کہا کہ لاہور میں چائنہ پاکستا ن اقتصادی راہداری کے منصوبوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔فوکل پرسنز چائنیزباشندوں کو ملکی حالات اور لاہور پولیس کی جانب سے کئے گئے سکیورٹی انتظامات بارے بریف کریںتاکہ انکی موثر انداز میں حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ نئے آنے والے چائنیز باشندوں کی بنیادی معلومات پولیس کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر شیئر کی جائیں۔ انہوں نے چائنیز باشندوں کی سکیورٹی پر مامور پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز کی استعداد کار بڑھانے کے لئے لاہور پولیس کی خدمات پیش کیں۔ عبدالوہاب نے کہا کہ چائنیز فوکل پرسنز چائنیز کی نقل وحرکت اور کسی بھی جگہ کے دورہ سے متعلق مکمل معلومات دینے کے پابند ہیں۔انہوں نے کہا کہ چائنیز افراد کا رات کے اوقات میں سفر کرنے سے اجتناب برتا جائے۔چائنیز فوکل پرسنز نے لاہور پولیس کی جانب سے مہیا کی جانے والی سکیورٹی پر اطمینان کااظہارکیا۔