انٹر نیشنلتازہ ترین

غزہ: حماس سے جھڑپوں میں اسرائیلی کمانڈو ہلاک، 16 فوجی زخمی

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس نے خان یونس میں ناصر ہسپتال کے قریب ایگوز یونٹ کے کیمپ پر راکٹ فائر کیا جس سے کمانڈو ایلون کدریاشوف ہلاک ہوگیا جبکہ 16 فوجیوں زخمی ہوئے جن میں 6 اہلکار شدید زخمی ہیں۔

حماس کے ایک کارکن نے فوجی کیمپ کے طور پر استعمال ہونے والی عمارت کو راکٹ سے نشانہ بنایا۔  اسرائیل کی زمینی کارروائی میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 254 ہو گئی ہے۔

حماس کے میڈیا آفس نے بتایا کہ ایک مقامی پولیس افسر اپنے اہل خانہ کے ساتھ الشجاعہ محلے کی ایک پرہجوم سڑک پر موجود تھے جب ان کی کار پر میزائل فائر کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button