
ملکی خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں حالیہ خراب موسم سے ہونے والے سنگین واقعات کی تفصیل بتائی گئی، جس میں بتایا گیا کہ مرنے والوں میں 8 بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ 27 میں سے 3 مکانات مکمل طور پر تباہ جبکہ 24 کو جزوی نقصان پہنچا، شانگلہ میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بنوں میں 3 بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ باجوڑ میں بھی جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئیں، ایک خاتون اور ایک بچہ جاں بحق۔ پشاور میں ایک مکان کو جزوی نقصان پہنچا۔