سٹی

لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں ماہ رمضان کے بابرکت موقع پر خطاطی کی نمائش کا انعقاد ہوا۔

سیکرٹری انفارمیشن دانیال سلیم گیلانی نے چیئرمین الحمراء رضی احمداور نامور آرٹسٹ عرفان احمد و دیگر کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا،نوجوانوں کے فن پارے دیکھے۔

سیکرٹری انفارمیشن دانیال سلیم گیلانی نے نوجوانوں کے کام کی تعریف کی۔ نامور آرٹسٹ عرفان خان نے دانیال سلیم گیلانی کو فن پاروں بارے آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر ایڈمن عاصم چوہدری،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عارف بھی ہمراہ تھے۔
لاہور (خبرنگار)لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں ماہ رمضان کے بابرکت موقع پر خطاطی کی نمائش کا انعقاد ہوا۔سیکرٹری انفارمیشن دانیال سلیم گیلانی نے چیئرمین الحمراء رضی احمد کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا،نوجوانوں کے فن پارے دیکھے۔نامور آرٹسٹ عرفان خان نے دانیال سلیم گیلانی کو فن پاروں بارے آگاہ کیا۔سیکرٹری انفارمیشن دانیال سلیم گیلانی نے نوجوانوں کے کام کی تعریف کی۔ڈائریکٹر ایڈمن عاصم چوہدری،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عارف بھی ہمراہ تھے۔نمائش میں آویزاں فن پارے الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے نوجوان مصوروں نے بنائے ہیں۔نمائش میں 35طلبہ و طالبات کے 140فن پارے آویزاں کئے گئے ہیں۔نامور آرٹسٹ استاد عرفان خان کی زیر نگرانی تین ماہ کی مدت میں نوجوانوں نے یہ فن پارے مکمل کئے ہیں۔فن پارے میں قرانی آیات، حدیث نبویﷺ، اللہ اور اسکے رسول ؐ کے نام و دیگر موضوعات کا اظہار کیا گیا ہے۔فن پارے روایتی اور جدید خطاطی کی عکاسی کرتے ہیں۔انتہائی قلیل مدت میں نوجوانوں نے یہ کام کیا ہے، نمائش چار روز تک جاری رہے گی۔سیکرٹری انفارمیشن دانیال سلیم گیلانی نے نمائش کے شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات کو سوونیئر پیش کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button