پاکستانتازہ ترین

آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گورک نے جنرل ہیڈ کوارٹرز  کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے ملاقات کی۔

دونوں ممالک کی افواج کے سربراہان نے باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا اور اس دوران دفاعی تعاون، تربیت اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فریقین نے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مضبوط تعلقات کا اعتراف اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترک فوج کے چیف آف دی جنرل اسٹاف نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

2 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button