
آئی جی پنجاب و آرپی او سرگودھا کی ہدایات پرضمنی الیکشن حلقہ پی پی 93میںبھکر پولیس نےسیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے
لاہور (خبرنگار)آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او سرگودھا شارق کمال صدیقی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر محمد نوید کی جانب سے ضمنی الیکشن حلقہ PP .93 بھکر میں سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے اوربائی نیم سیکیورٹی آرڈر کا اجراء کیا گیا تھا کیٹگری A کے 30، کٹیگری B کے 22 اور کٹیگری C کے 103 کل 155پولنگ اسٹیشنز پر اتوار کے روز پولنگ ہوئی .ڈی پی او بھکر میاں محمد نوید کے مطابق
پولنگ اسٹیشنز پر CCTV کیمرہ جات کی تنصیب اور ریکارڈنگ کا کام بھی مکمل کیا گیا تھا اورپولیس کے تقریباً 2000 سے زائد افسران و ملازمین الیکشن ڈے پر ڈیوٹی سر انجام دی۔ڈی پی او محمد نوید کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کی گئی ۔ضلع پولیس، ٹریفک پولیس، پی ایچ پی اور بیرون اضلاع سرگودھا۔خوشاب اور پنجاب کانسٹیبلری کی پولیس فورس نےالیکشن ڈے پر ڈیوٹی سر انجام دی ۔ڈی پی اوکے مطابق تمام فورس کی ویلفیئر کا بھی بھرپور خیال رکھا گیا جبکہ کسی بھی ایمرجنسی سے نبردآزما ہونے کے لئے پولیس کی اضافی ریزرو فورس بھی رکھی گئی۔ اورتمام فورس کو ضابطہ اخلاق اور سپیشل ڈیوٹی کارڈز کا اجراء بھی کیا گیا ہے۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ڈی پی او آفس اور ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم کئے گئے اورپولنگ اسٹیشنز کے ایریا میں موٹر سائیکل سکوارڈ، ایلیٹ فورس، سیکٹر انچارج، سب سیکٹر انچارج، سب ڈویژنل پولیس افسران پولنگ آغاز سے اختتام پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے اور گشت پر رواں دواں رہے ۔ ڈی پی او محمد نوید نے کہاکہ عوام کے تحفظ کے لئے بھکر پولیس ہمیشہ کی طرح کوشاں ہے اور عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانا ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔ ڈی پی او محمد نوید نے آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور شارق کمال صدیقی کے ہدایات کے مطابق بھکر پولیس کی جانب سے فرائض منصبی سرانجام دینے اور انتخابات کو پرامن بنانے پر بھکر پولیس کو شاباش دی ہے





Your article helped me a lot, is there any more related content? Thanks!
I don’t think the title of your article matches the content lol. Just kidding, mainly because I had some doubts after reading the article.
Ridiculous quest there. What happened after? Thanks!
**mitolyn**
Mitolyn is a carefully developed, plant-based formula created to help support metabolic efficiency and encourage healthy, lasting weight management.