سٹی

روٹی سستی کی توحکومت سبزیاں دالیں، چکن بھی سستا کرے۔ مجید غوری

عرصہ دراز سے تعینات ایس پی سٹی ٹریفک تجاوزات مافیا کا سرپرست بن گیا ۔ عوامی رکشہ یونین

ٹریفک پولیس کو جائز، ناجائز چالانوں کے ذریعے ریونیو اکٹھا کرنے پر لگا دیا ہے گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزں کو عمر قید کی سزا دی جائے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ حکومتی نرخوں پر اشیاء خوردو نوش فروخت کروانے میں ناکام ہوچکے ہیں
لاہور( خبرنگار) عوامی رکشہ یونین پاکستان کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی میں کمی کرکے مزدوروں کو ریلف دے۔ روٹی سستی کی ہے تو سبزیاں دالیں، چکن بھی سستا کیا جائے۔ بجلی ، گیس اور پانی کے بل میں کمی اور پٹرول سستا کیا جائے،گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزں کو عمر قید کی سزا دی جائے،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ حکومتی نرخوں پر اشیاء خوردو نوش فروخت کروانے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ ایسے نااہل افسران کو نوکریوں سے برطرف کیا جائے۔ تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور ایس پی سٹی ٹریفک پولیس جو عرصہ دراز سے اسی جگہ پر مختلف عہدوں پر تعینات ہے اور تجاوزات مافیا کا سرپرست بن چکا ہے، رکشہ سٹینڈ ختم کروا کر وہاں ریڑھیاں لگوا رہا ہے۔ اس کو معطل کرکے محکمانہ انکوائیری کی جائے۔ناجائز چالان کرنے کی وجہ پوچھنے پر ایس پی سٹی ٹریفک کا ماتحت عملہ رکشہ ڈرائیوروں پر تشدد اور گالم گلوچ کرتا ہے۔ اس نے ٹریفک پولیس کو جائز، ناجائز چالانوں کے ذریعے ریونیو اکٹھا کرنے پر لگا دیا ہے۔مہنگائی اور پٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے آمدن میں شدید کمی آئی ہے ،ہم جو مشکل سے بچوں کا رزق کماتے ہیں،چالانوں کے ذریعے سے ٹریفک پولیس چھین رہی ہے ۔ہمارے بچوں کے رزق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔اس کے خلاف بہت سی شکایات سی ٹی او لاہو ر کو دی ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔ بلکہ اس نے رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف انتقامی کاروائیاں تیز کر دی ہیں۔ ہمارا وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز، آئی جی پنجاب اور سی ٹی او لاہور سے مطالبہ ہے کہ ہمیں ایس پی سٹی کے ظلم اور بربریت سے نجات دلائی جائے۔ مہنگائی اور ایس پی سٹی کے ظلم کے خلاف 23اپریل کو بھی ریلی نکالی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں رکشہ ڈرائیور نے شرک کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button