میں نے ایسا کیا کر دیا؟ وائرل ویڈیو پر ندا یاسر کا ردِعمل سامنے آگیا
کراچی: مشہور ٹی وی میزبان اور اداکارہ ندا یاسر نے اپنی نئی وائرل ویڈیو پر ردِعمل دے دیا۔
میزبان ندا یاسر نے اپنی وائرل ویڈیو پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کی کسی غلطی کی وجہ سے لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹ آجاتی ہے تو کھل کر ہنس لیں۔
ندا یاسر نے اپنی وائرل ویڈیو پر ردِعمل دیتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ’ ایسا میں نے کیا کردیا؟ لوگ اپنی تاریخ ِپیدائش اپنی شادی کی تاریخ اور بہت کچھ بھول جاتے ہیں۔
میزبان نے لکھا کہ ’ہاں مجھے پتہ ہے حالات کی وجہ سے بہت ڈپریشن ہے اگر میری کسی غلطی سے آپ کے چہرے پر مسکراہٹ آرہی ہے تو کھل کر ہنس لیں لیکن جس کو اللہ رکھے اس کو کون چکھے ‘۔
ندا یاسر کا مزید کہنا تھا کہ ’جو مجھ سے واقعی پیار کرتے ہیں کرتے رہیں گے اس لئے میرا نعرہ ہے پیچھے ہٹ!۔‘
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسٹار فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے اردو فلکس پروگرام سےندا یاسر کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ 1992 کے ورلڈ کپ سے متعلق سوال پر غلط جواب دے بیٹھیں تھیں تاہم اس ویڈیو پر ندا یاسر کو سوشل میڈیا پر خوب ٹرول کیا گیا تھا۔